عبداللطیف کو وطن کی دفاع میں شہادت پر سلام پیش کرتے ہیں – بی ایل ایف

170

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید سرمچار عبداللطیف بلوچ کو ان کی شہادت پرسرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع واشک کے علاقے راغے میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں سرمچار عبداللطیف بلوچ عرف حمید ولد محمد نور بلوچ بلوچستان کی دفاع میں شہید ہوگئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم انہیں ان کی بلوچستان کے سلامتی کی دفاع کی خدمات اورعظیم قربانی جو شہادت پر منتج ہوا‘ پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی عظیم قربانی و شہادت کی تقلید تنظیم کا مشن رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید سر مچار عبداللطیف بلوچ نے ہزاروں شہید بلوچ فرزندوں کی تقلید کرکے بلوچستان کی سلامتی کی دفاع کی اور مادر وطن کا حق ادا کیا جو یقینا ایک سرزمین کا بیٹا ہی کر سکتا ہے۔