بلوچستان کا علاقہ خاران زلزلے سے لرز اٹھا

104

بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور لوگ خوف ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدید 3.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز خاران سے جنوب کی جانب 70 کلو میٹر تھا۔