بلوچستان میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق

37

بلوچستان میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق بلوچستان ایمرجنسی اپریشن سنٹر نے کردی۔

ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ضلع ہرنائی کے تحصیل شاہرگ میں ایک خاندان کی گیارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، وائرس نے بچے کے دونوں پاوں متاثر کردیئے ہیں۔

خیال رہے اس نئے کیس کے ساتھ بلوچستان میں پولیو کسیز کی تعداد سات تک پہنچ گئی۔