آواران میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

92

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران کولواہ میں پاکستانی فوج کے چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کی شام چھ بجے سرمچاروں نے ضلع آواران میں کولواہ کے علاقے پارگ میں پاکستانی فوجی چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔