آواران حملے میں چار اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

95

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز اتوار ساڑھے چار بجے سرمچاروں نے کولواہ سکگ میں فوجی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

حملے میں چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔