لاش آٹھ ماہ پرانی ہے جسے ناقابل شناخت ہونے کے باعث موقع پر ہی دفنا دیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ سربٹ کے مقام سے کئی ماہ پرانی نعش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ہڈ کے علاقے سربٹ سے نعش برآمدگی کی اطلاع ملنے پر تحصیلدار اعظم خان گچکی لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
اس موقع پر میڈیکل آفیسر نے نعش کا معائنہ کرنے کے بعد آٹھ ماہ پرانی قرار دیا اور نعش ناقابل شناخت ہونے کی وجہ سے لاوارث قرار دیکر موقع پر دفنادیا گیا۔
اس حوالے سے انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔