کوئٹہ آپریشن: خاتون 3 بچوں سمیت لاپتہ، 3 زیرِ حراست افراد کے قتل کی اطلاعات

436

کوئٹہ میں فورسز کے آپریشن میں خاتون اور فورسز اہلکار سمیت سات افراد مارے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس میں فورسز کے آپریشن میں پہلے سے قید 3 قیدیوں کو بھی جعلی مقابلے میں مار دیا گیا ۔

آپریشن کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت سات افراد مارے ، جن ایک فورسز کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

آپریشن کے بعد گھر میں موجود ایک اور خاتون کو تین بچوں سمیت فورسز اہلکاروں نے گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

ٹی بی پی ذرائع کے مطابق آپریشن پانچ گھنٹوں تک جاری رہا جس میں پورے علاقے کو محا صرے میں لیا گیا تھا، اس دوران دو مبینہ خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا جس کی زد میں آکر ایک خاتون بھی مارا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کے اہلکار اپنے ساتھ تین افراد لائے تھے جن کو بعدازان فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔

دوسری جانب فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئیں جبکہ ایک خاتون سمیت چھ مبینہ شدت پسند مارے گئے ۔