ہرنائی میں نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق

33

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی میں پکنک مناتے ہوئے نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ کا نوجوان تابش اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی آیا تھا۔ ندی میں نہاتے ہوئے نوجوان پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گہرے پانی میں چلا گیا اور تیرنا نہ آنے کے باعث پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

تابش کو بچانے کی کوشش کرنے والے اس کے 2 دوست بھی پانی میں ڈوب گئے تھے تاہم انہیں مقامی افراد نے پانی سے نکال کر بچا لیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان تابش کی لاش سول اسپتال ہرنائی میں طبی معائنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔