کوئٹہ: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جاں بحق

54

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شخص جاں بحق ہوگیا، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت 40 سالہ جمشید ولد ٹکری حاصل خان سکنہ سریاب روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے، واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔