کاہان حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

106

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں گذشتہ روز کوہلو کے تحصیل کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے کوٹڑی میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

جیئند بلوچ نے کہا ہمارے حملے آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔