چاغی: مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 بچے شدید زخمی

36

بچوں کو دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کرکے ان کی زندگیاں بچائی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق چاغی کے علاقے شعبیان میں گھر میں فائرنگ سے دو بچے شدید زخمی ہوگئیں۔

فائرنگ کے واقعے میں 14 سالہ گنج خاتون اور 12 سالہ بشیر احمد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں دالبندین شہر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں آپریشن کرکے ان کے جسم سے گولیاں نکالی گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد رات کے اندھیرے میں گھر میں گھس آئے اور فائرنگ کھول دی۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے اب تک ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔