پنجگور: فورسز کا دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ

114

دیسی ساختہ بارودی سرنگ کو سرچ آپریشن کے دوران برآمد کیا گیا – فورسز کا دعویٰ

فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور سے کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

فورسز حکام کے مطابق دیسی ساختہ بارودی سرنگ سرچ آپریشن کے دوران سیاہ ڈمب گچک کے قریب برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا جس کا وزن 7-8 کلو گرام ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور میں بھی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متعدد حملوں میں فورسز کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے بناچکے ہیں۔

فورسز کی جانب سے آج ہونے والے کاروائی میں کسی قسم کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔