مکران : کوسٹل ہائی وے پر گاڑی الٹنے سے 6 افراد جانبحق

66

مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چھ افراد جانبحق اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق ٹریفک حادثہ بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں شہزور گاڑی الٹ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ جمیل احمد بلوچ کے مطابق زخمیوں کو کنڈ ملیر کے بی ایچ یو میں منتقل کیا گیا۔

واضح رہے بلوچستان میں روزانہ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی اور کئی افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

گذشتہ روز پنجگور اور کوئٹہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں چھ افراد جانبحق ہوئے تھے۔

ٹریفک حادثات کی بنیادی ایک طرف جہاں خستہ حال  اور تنگ سڑکوں کو قرار دیا جاتا ہے وہی دوسری جانب ڈرائیوروں کی لاپرواہی بھی ایک اہم وجہ ہے۔