لورالائی: دو ٹرکوں میں تصادم ، 2 افراد جانبحق 4 زخمی

39

لورالائی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد جانبحق اور چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹریفک حادثہ ڈیرہ روڈ پر دو ٹرکوں کے مابین پیش آیا، جانبحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت شربت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں عبدالقیوم، محمد اکبر، عبدالقدوس اور کلیم اللہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی این پی عوامی کے رہنماء اسد بلوچ روڈ حادثے میں زخمی

لیویز حکام کے مطابق حادثے میں جانبحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں جہاں ہر روز مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں جبکہ کئی افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔