خضدار میں فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

156

فورسز کو نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

فرنٹیئر کور کی گشتی ٹیم کو خضدار کے تحصیل وڈھ میں نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

ماضی میں وڈھ سمیت خضدار کے دیگر علاقوں میں فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔