خضدار سے ایک شخص کی لاش برآمد

85

بلوچستان کے ضلع خضدار سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔

خضدار لیویز کے مطابق پیر کے روز خضدار کے نواحی علاقہ فیروز آباد میں ایک لاش کی اطلاع ملی جسے لیویز نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا جہاں ان کی شناخت محمد عیسیٰ ولد محمد عمر ساکن فیروز آباد خضدار کے نام سے ہوئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق نعش دو سے تین روزپرانی ہے جسے گولی مارکر قتل کردیا گیا ہے، نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے لیویز نے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔