امریکہ: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے 6 افراد زخمی

28

امریکا کے دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

 خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن کے علاقے کولمبیا ہائیٹس کے قریب رات گئے فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 10 بجے کے بعد کولمبیا روڈ ویسٹ کے بلاک 3000 میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

فائرنگ کی جگہ وائٹ ہاوس سے فقط تین کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

پولیس کی جانب سے حملہ آور سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔