افغانستان : کندھار میں امریکی فوجی اہلکار ہلاک

172

فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن میں شریک امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

افغانستان میں نیٹو ترجمان نے امریکی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردیا تاہم انہوں نے مزید معلومات ہلاک شدہ اہلکار کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد ہی فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے دعوی کیا کہ انہوں نے جنوبی صوبہ کندھار کے ضلع ڈنڈ کے علاقے کلانتر میں امریکی فوجی گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف امریکی اور افغان اسپیشل فورسز کے آپریشنز و چھاپوں میں تیزی آئی ہے ۔

گذشتہ روز قطر میں طالبان کے رہنماء محمد عباس ستانگزئی نے بھی اعتراف کیا کہ دس دنوں میں ایک ہزار سے زائد طالبان مارے جاچکے ہیں ۔