نوشکی: کئی روز پرانی لاش برآمد

234

لاش کو شناخت کے بغیر دفنا دیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نوشکی لیویز نے لاش نوشکی زاروچہ کے مقام سے برآمد کرکے مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لاش کئی روز پرانی لاش خستہ حال ہونے کے باعث شناخت نا ہوسکی ہے جسے انتظامیہ نے زاروچہ میں دفن کردیا گیا۔

یاد رہے یہ بلوچستان سے 24 گھنٹوں کے دوران برآمد ہونے والی تیسری لاش ہے گذشتہ روز ضلع کیچ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جنہیں گولیاں مارکر قتل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاوارث لاش – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کئی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ رواں سال دارالحکومت کوئٹہ میں دس افراد کی لاشوں کو لاوارث قرار دیکر دشت کے علاقے میں ایک قبرستان میں دفنایا گیا تھا اور کچھ روز قبل کوئٹہ کاریزات سے مختلف اوقات میں کئی افراد کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پرانے کاریزات سے لاشوں کا ملنا تشویشناک ہے – بی این پی مینگل

واضع رہے بلوچستان سے اکثر اوقات لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں جن میں اکثریت تعداد ان افراد کی ہے جو مختلف اوقات میں لاپتہ کیئے گئے۔ بلوچ سیاسی حلقوں سمیت انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق کوئٹہ میں بغیر شناخت کے دفن کیئے گئے لاشیں بھی انہیں لاپتہ افراد کی ہیں-