کیچ: فورسز کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

105

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور کے کیمپ کو کیچ کے علاقے آپسار میں نشانہ بنایا گیا جس میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کچھ نہیں کہا گیا۔

ضلع کیچ میں فورسز پر بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد حملے کیے جاچکے ہیں جن میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔