ڈیرہ مراد جمالی سے لڑکی کی لاش برآمد

60

نصیر آباد سے برآمد ہونے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق نصیر آباد سے ایک  لڑکی کی لاش  برآمد ہوئی جسے  گولی مارکر قتل کیا گیاہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاش کو ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی شناخت کرکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مقتول لڑکی کا تعلق جمالی برادری سے ہے تاہم اس کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکے ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی نصیر آباد و گرد و نواح کے علاقوں میں غیرت کے نام پر  سینکڑوں  افراد کو قتل کیا جاچکا ہے جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔