پشین: سب انسپکٹر مسلح افراد کے ہاتھوں قتل

61

واقعے کے حوالے سے انتظامیہ تفتیش کررہی ہے۔

بلوچستان کے علاقے پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے سب انسپکٹر کو قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر پشین پولیس ملک دوست محمد کو نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سب انسپکٹر‘ پولیس لائن کے قریب سرکاری کوارٹر میں رہائش پزیر تھے جہاں انہیں قتل کیا گیا جبکہ ملزمان فرار موقعے سے فرار ہوگئے ہیں۔

سب انسپکٹر کو قتل کرنے کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ انتظامیہ اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔