پاکستان باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے – بشیر زیب بلوچ

333

دہشت گردی کو بطور خارجہ پالیسی استعمال کرنے والے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کی آس لگانا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک مختصر پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری امن و امان کے کوششوں کے عمل کو پاکستانی فوج و آئی ایس آئی باقاعدہ   منصوبہ بندی کے ساتھ سبوتاژ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا امن عمل کیلئے امریکہ کی جانب سے پاکستان پر بھروسہ کرنا ایک تاریخی غلطی کے سواء کچھ بھی نہیں، کیونکہ جس ریاست کی خارجہ پالیسی کی بنیاد دہشتگردی پر رکھی ہوئی ہو، اس ریاست سے دہشتگردی کے خاتمے کی آس لگانا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔