نصیر آباد میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

92

 دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق نصیر آباد میں مسلح افراد نے  پولیس اہلکاروں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا ۔

دھماکہ نصیر آباد کے علاقے گوٹھ حمید آباد میں ہوا۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں آئے روز بم دھماکوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس میں اکثر کا نشانہ پاکستانی فورسز اور فورسز کے حمایت یافتہ مقامی مسلح گروہوں کے اہلکار ہوتے ہیں اور دھماکوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح گروپس قبول کرتے ہیں ۔

تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ۔