خضدار و پنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- لشکر بلوچستان

108

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں خضدار اور پنجگور میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کے مطابق خضدار زیدی روڈ پر ہمارے سرمچاروں نے فورسز کی گاڑی کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا دونوں طرف فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایف سی کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پنجگور کے علاقے پروم میں اسکول میں قائم فورسز چوکی کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔

لونگ بلوچ مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے ۔