تنزانیہ : آئل ٹینکر میں دھماکہ 57 افراد جانبحق

39

تنزانیہ میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 57 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، حکومت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

افریقی ملک تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام کے قریبی علاقے موروگورو میں آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا گیا، سرکاری ٹی وی کے مطابق واقعے میں 57 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

حکومتی ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد آئل جمع کرنے کیلئے جمع ہوگئی، اس دوران ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔