بی ایل ایف نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

114

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ17 اگست کو ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں آرمی کیمپ کے مرکزی چوکی پر اسنائپر سے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ تیرہ اگست کو ہوشاپ ہی میں سوراب کے مقام پر سرمچاروں نے فوجی قافلے کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے دوگاڑیوں کوشدید نقصان پہنچا اور ان میں سوار فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

چودہ اگست کو ضلع آواران میں کولواہ کے علاقے چمبر میں فوجی چوکی پر اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔