بلوچ لبریشن آرمی نے کیچ و ہرنائی حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

116

کیچ میں سی پیک روٹ کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں بلوچستان کے علاقے کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کیلکور میں پلمک کے مقام پر سی پیک روٹ کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں قابض فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

جیئند بلوچ نے ہرنائی میں فورسز پر ہونے والے ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے شاہرگ کے علاقے سفر باش میں فورسز چوکی کو سنائپر حملے کا نشانہ بنایا، حملے میں ایک اہلکار موقعے پر ہلاک ہوگیا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ سی پیک سمیت دیگر استحصالی منصوبے، بلوچ سرزمین پر قبضے کو طوالت بخشنے اور بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں شدت لانے کے سامراجی حربے ہیں، ایسے منصوبوں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔