سبی میں گھر پر دستی بم حملہ

54

کوئٹہ بم دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 23 ہوگئی۔

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گھر پر دستی بم حملہ سبی شہر کے قریب صد مرلہ میں ہوا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ بم دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 23 ہوگئی جبکہ دھماکے میں دو افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ضلع پنجگور میں تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔