فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں شوہر نے بیوی سمیت ایک اور شخص کو قتل کردیا

41

بلوچستان کے ضلع آواران میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص نے اپنی بیوی سمیت ایک اور شخص کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ آواران کے علاقے پیراندر میں بندزیلگ کے مقام پر پیش آیا جہاں گذشتہ روز سومار نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی خان بی بی کو قتل کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج سومار نامی شخص نے ایک شخص واحد ولد مولابخش سکنہ بندرزیلگ کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کے دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، تاہم علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی اور نوجوان کو قتل کرنے والے شخص کا تعلق ڈیتھ سکواڈ گروپ سے ہے۔

واضح رہے بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق ان ڈیتھ اسکواڈ گروپوں کو سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے جنہیں بلوچ آزادی پسندوں  کے خلاف تشکیل دیا گیا جبکہ ان گروپوں سے تعلق رکھنے والے مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔