سندھ : شکار پور میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جانبحق ، 10 زخمی

53

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر شکار پور میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حادثہ انڈس ہائی وے پر خان پور کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر کوچ نے کار کو ٹکر مار دی جس سے کار سوار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کوچ کے 10 مسافر معمولی زخمی ہوئے

جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق زور گڑھ سے تھا۔

لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتل منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔