بولان : شاہرگ میں فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

141

حملہ اس وقت کیا گیا جب فورسز کے اہلکار اپنے لئے پانی لے جارہے تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ۔

اطلاعات کے مطابق اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے کیمپ کے لئے پانی لے جارہے تھے۔

یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں اکثر اوقات فورسز پر مسلح افراد حملے کرتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری  مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ قبول کرتے ہیں ۔

تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی  پاکستانی سیکیورٹی زرائع نے حملے کی تصدیق اور نہ ہی تردید کی ہے ۔