بارکھان: بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک شخص زخمی

64

ڈیرہ بگٹی و آس پاس کے علاقوں میں اکثر اوقات بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح رکھنی بارکھان کے قریب ڈیرہ بگٹی کے حدود میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ۔

دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا ۔

 بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ، جبکہ حادثے  موٹر سائکل مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔

واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی و آس پاس کے علاقوں میں اکثر و بیشتر بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں لوگ ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں ۔

مذکورہ علاقوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی ذمہ داری بعض اوقات  بلوچ ریپبلیکن آرمی  قبول کر لیتی ہے ۔