ہرنائی : شاہرگ بم دھماکے میں ہلاک 3 اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

384

فورسز کی گاڑی کو گذشتہ رات مسلح افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے  نشانہ بنایا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے  شاہرگ کھوسٹ بم حملے میں ہلاک ہونے والے پانچ  اہلکاروں کی شناخت ہوگئی۔

فورسز کی گاڑی کو گذشتہ رات شاہرگ کے علاقے کھوسٹ میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں گشت کررہے تھے۔

لیویز حکام نے فورسز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے فورسز کے تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ہلاک اہلکاروں کی شناخت سپاہی جنید، حوالدار شفیق اور سول اہلکار خدائے نور کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت شیر عالم  کے نام سے ہوئی ۔

لیویز حکام نے دعویٰ کیا ہے مسلح افراد نے کھوسٹ کے علاقے میں کوئلہ کان پر بھی حملہ کیا گیا  جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے  دو افراد ہلاک ہوئے  جن کی شناخت سید شاہ اور حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ زخمی شخص کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

شاہرگ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔