کوئٹہ: فورسز ہاتھوں 2 طالبعلم حراست بعد لاپتہ

219

دونوں طالب علم تربت کے رہائشی ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ ماشاءاللہ پلازہ پر چھاپے کے دوران فورسز نے دو طالب علموں اشرف ولد نیک سال اور گلاب ولد روزی کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد تربت کے علاقے بالگتر تش کے رہائشی ہے جبکہ تعلیم کے سلسلے میں کوئٹہ میں مقیم تھے۔

یاد رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا تسلسل جاری ہے جس کے خلاف بلوچ سیاسی جماعتوں سمیت انسانی حقوق کے تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں جبکہ ان تنظیموں اور جماعتوں کا موقف ہے کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے براہ راست ان جبری گمشدگیوں میں ملوث ہیں۔