تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے گذشتہ روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ ہزار گنجی میں ہونے والے دھماکے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہزار گنجی دھماکے کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والے رپوٹس میں کوئی صداقت نہیں جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ حملہ تحریک طالبان پاکستان نے کیا ہے. ہم اس واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور ایک بار پھر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہماری کاروائیاں ہمارے رسمی ویب سائٹ اور چینلز پر شائع ہوتی ہیں۔
لہذا میڈیا مالکان ایک بار پھر تحریک طالبان پاکستان کا نام استعمال کرکے اپنی ریٹنگ بڑھانے کی کوشش کر رہیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مثبت رپورٹنگ کی پالیسی کی آڑ میں پاکستانی میڈیا اپنے اخلاقی معیار کو بھول چکی ہے،میڈیا اپنا قبلہ درست کرے اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کریں ۔