کیچ میں فورسز کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

63

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے گورکوپ میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
کل منگل کے روز مغرب کے بعد سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں فوجی کیمپ پرگرینیڈ لانچروں سے حملہ کیا۔
سرمچاروں نے تین گولے فائر کئے جو فوجی کیمپ کے اندر جا گرے جس سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ حسب سابق قابض فوج نے حواس باختہ ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی اور بیس سے زائد مارٹر گولے فائر کیئے تاہم عام آبادی کو کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔