کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جانبحق، 1 زخمی

51

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے عالموں چوک پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سردار ولی محمد حسنی نامی شخص کو قتل کردیا جبکہ شفیق نامی شخص زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔