ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کے زد میں آکر 10 سالہ لڑکا زخمی

55

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دس سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 10 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے ڈیرہ بگٹی کے گرد و نواح میں بارودی سرنگ کے دھماکوں کے واقعات کی خبریں تواتر سے موصول ہوتی رہی ہے جن میں اب تک کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔