قلات حملے میں فورسز کے 7 اہلکار ہلاک کیئے – یو بی اے

77

قلات کے علاقے جوہان میں پاکستانی فورسز کے 7 اہلکاروں کو ہلاک اور متعد کو زخمی کیئے – مرید بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ضلع قلات کے علاقے جوہان میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کی گشتی گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر فورسز کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گاڑی میں سوار چار اہلکار ہلاک ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ فورسز کی کمک کے لیئے چھ گاڑیوں پر مشتمل کانوائے پہنچی جس کو سرمچاروں نے ایک اور ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعد زخمی ہوئیں اور اس دوران فورسز اور سرمچاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔