کیچ ڈینگی کے 319کیسز ریکارڈ ہوئے وائرس پر قابو پا لیا ہے – ظہور بلیدی، ڈینگی وائرس سے پنجگور میں درجنوں افراد متاثر ہوئے صوبائی حکومت وائرس کے تدارک میں ناکام ہوچکی ہے – رحمت صالح بلوچ
ڈینگی وائرس نے کیچ اور اس کے گردونواع میں تباہی مچانے کے ساتھ اب پنجگور کے علاقے کیل کور اور بالگتر میں درجنوں افراد کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے، صوبائی حکومت اور محکمہ صحت بلوچستان ڈینگی وائرس کی تدارک میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت بلو چستان کے سامنے انسانی اقدار کی کوئی اہمیت نہیں ہے عوام کو بے یارومددگار چھوڈ کر بندرہ بھانٹ اور ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں مصروف ہے صوبائی وزیر صحت مخصوص علاقوں تک محدود ہوکر اپنی وزارت کے نشے میں مگن ہے ان خیالات کا اظہار میر رحمت صالح بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقہ تربت کیچ میں ڈینگی وائرس نے سینکڑوں لوگوں کو ماثر کرکے کئی افراد کی جان لے لیا ہے کیچ میں تباہی مچانے کے بعد اب ڈینگی وائرس نے تربت کے قریبی علاقوں خصوصاً پنجگور کے علاقے کیل کور اور بالگتر میں تیزی سے پھیل کردرجنوں افراد کو متاثر کردیا ہے لیکن افسوس صوبائی حکومت اور محکمہ صحت بلوچستان خواب خرگوش میں سو رہا ہے ایسا لگتا یے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت بلوچستان کے سامنے انسانی قدرو کی کوئی اہمیت نہیں ہے صوبائی حکومت کی اب تک کے کیئے گئے اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں لوگ مر رہے لیکن صوبائی حکومت کے سربراہ سمیت وزراء بندرہ بھانٹ اور ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے میں مصروف ہیں مکران سے نمائندگی کرنے والوں کو عوام اور علاقہ کی فلاح وبہبود کے بجائے اپنے وزارتوں کو بچانے کی فکر لگی ہوئی ہے۔
دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات و ہائر ایجو کیشن ظہور احمد بلیدی نے کمشنر آفس تربت میں ضلع کیچ کے مختلف محکموں کے آفیسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیچ ذیشان سکندر بھی موجود تھے ۔ اس دوران ضلعی آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری محکموں میں گڈ گورننس اور عوامی بہبود کے منصوبوں میں معیار کو قائم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں ۔ جس پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ کیچ ڈینگی کے 319کیسز ریکارڈ ہوئے اور وائرس پر قابو پا لیا ہے۔