زیات: لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

89

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زیارت سے ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زیارت سے دو دن پہلے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش کنویں سے ملی ہے جس کی شناخت عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔