کوہلو: فورسز کا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدگی کا دعویٰ

117

کوہلو میں شدت پسندوں کے کمپاونڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا – لیویز حکام کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لیویز فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو سے بھاری تعداد میں شدت پسندوں کے کمپاونڈ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کوہلو میں لیویز فورس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کی ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہلو کے علاقے سوناری نالہ شدت پسندوں کے کمپاونڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے جن میں آر پی جی 10عدد، آر پی جی فیوز 3 عدد، مارٹر گولے 81mm چار عدد، ہینڈ گرینڈ 4 عدد، 75mm گولہ 3عدد، اینٹی پرسنل مین 1 عدد، سکیل رونڈ 3360 شامل ہے۔