کوئٹہ: پولیس کی گاڑی پر بم حملہ

143

مسلح  افراد کی جانب سے نصب بم سے پولیس گاڑی  کو نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گشتی گاڑی کے قریب دھماکہ سے  ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

 دھماکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی پارک کے قریب ہوا ۔

سرکاری حکام کے مطابق دھماکے  میں زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ  سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور  دھماکے کے نوعیت کا تعین کررہے ہیں ۔

تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ۔