کوئٹہ: واقعات و حادثات میں 1 شخص جانبحق، 2 زخمی

51

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع مستونگ میں پیش آںے والے حادثات اور واقعات میں 1 شخص جانبحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کھڈکوچہ بدرنگ لیویز چیک پوسٹ کے مقام پر گاڑی کو حادثہ پیش آںے کے باعث ایک شخص موقعے پر جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا جنہیں غوث بخش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جانبحق اور زخمی ہونیوالے افراد کا تعلق کراچی سے ہیں۔

دریں اثنا کوئٹہ میں دو افراد کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ازبک مارکیٹ میں واپڈا اہلکار اور کسٹمر کے درمیان بجلی کے مسئلے پر جھگڑا ہوا، ہاتاپائی میں پتھر لگنے سے واپڈا لائن مین غلام علی زخمی ہوگئے جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں فریقین واپڈا ملازمین ہیں جبکہ کیسکو حکام کی جانب سے فریقین کے درمیان راضی نامہ کی کوشش کی گئی ہے۔