کراچی: 4 افراد کی لاشیں برآمد

300

ہلاک ہونیوالے افراد کے سروں میں گولی مار کر قتل کردی گئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر کراچی میں چار افراد کی لاشیں ملی ہے۔

کراچی کے علاقے گھوٹکی میں سرحد تھانہ کے حدود میں مین شاہراہ پر ایک پل کے نیچے چار افراد کی لاشیں ملی جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ چاروں افراد کی داڑھیاں بڑھی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چاروں افراد کو مبینہ طور کئی عرصے تخ حراست میں رکھنے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

قتل کئے جانے والے افراد کی شناخت عبدالروف، حفیظ اللہ، قاری جہانگیر ولد بیت اللہ اور بشیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

قتل کیئے جانے والے افراد کے ساتھ ان کی شناختی کارڈ بھی پڑی ہوئی ملی ہے۔