ژوب سے تشدد زدہ لاش برآمد

49

لاش کو شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے –

تفصیلات کے مطابق ژوب سر کچ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ملنے والی لاش کے چہرے کو شدید مسخ کردیا گیا ہے تاہم انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے –

واضع رہے بلوچستان میں اکثر اوقات تشدد زدہ حالت میں لاشیں برآمد ہوتی رہی ہے جس پر گذشتہ روز بی بی سی نے رپورٹ شائع کرتے ہوئے بتایا کہ اکثر ملنے والی لاشوں کی شناخت مشکل سے ہوتی ہے اور جن کی شناخت نا ہو انہیں لاوارث قبروں میں دفنایا جاتا ہے –

اس کے علاوہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جہدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت دیگر انسانی حقوق کے تنظیموں کے مطابق بلوچستان سے ملنے والے تشدد زدہ لاشیں ان افراد کی ہوتی ہے جو پاکستانی خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کردیئے جاتے ہیں۔