بی ایل ٹی نے نصیر آباد میں ٹرین پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

79

حملے میں فوج کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے – میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ آج صبح نصیر آباد کے علاقے ربی کینال کے مقام پر بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ۔

 میران بلوچ نے کہا کہ بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے ان بوگیوں کو نشانہ بنایا جس میں پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کر رہے تھے۔

 ترجمان نے کہا دھماکے کے نتیجے میں فوج کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور دھماکے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں اور ٹریک کا بھی بڑا حصہ تباہ ہوگیا

میران بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہیں گے ۔