بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں بولان میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں زرین ڈھوک کے مقام پر تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر کیا، حملے کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور فورسز کے 2 اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ وسائل کی لوٹ کھسوٹ کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ بلوچ وسائل صرف بلوچ قوم کی ملکیت ہیں، قابض کو کوئی حق نہیں کہ وہ بلوچ وسائل نیلام کرکے کمپنیوں کے حوالے کریں۔ آزادی کے بعد اس بات کا فیصلہ بلوچ خود کریں گے کہ بلوچ وسائل کو کیسے زیر استعمال لایا جائے گا اور کن کمپنیوں کو حق دیا جائے گا، اگر بلوچ کے منشاء کے بغیر کوئی بھی آئل و تیل گیس تلاش کرنے والی کمپنی بلوچ وسائل ڈھونڈنے یا انکا استحصال کرنے ہمارے سرزمین پر قدم رکھے گا تو اسے جارحیت تصور کیا جائے گا اور بلوچ قوم و سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف بی ایل اے بطور بلوچ قومی فوج مزاحمت کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ 21 مارچ کو سانگان اور جھالڑی کے درمیانی علاقے میں ہمارے سرمچاروں نے بارودی سرنگ نصب کیا تھا، جس کی زد میں آکر قابض فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اہلکار ہلاک اور 2 مقامی کارندے شدید زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سانگان اور ملحقہ علاقوں میں ریاست کے مقامی کارندوں کی نشاندہی ہوچکی ہے ہم انہیں ایک بار پھر تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ قابض فورسز کی معاونت ترک کردیں وگرنہ وہ اپنے عبرناک انجام کے خود ذمہ دار ہونگے۔