بلوچستان : تمپ سے بلوچ ڈاکٹر فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

339

بلوچستان میں اس قبل بھی درجنوں بلوچ ڈاکٹر ،ادیب ، شاعر، گلوکار ،صحافی اور استاد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر وہاں سے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے کی شناخت  ڈاکٹر ظفر ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے درجنوں ڈاکٹر و صحافی اور زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے اور ان میں اے متعدد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد بھی ہوئی ہیں جبکہ ڈاکٹر دین محمد سمیت دیگر ڈاکٹر و استاد تاحال لاپتہ ہیں ۔